1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت پیمبروں کے بیانوں میں گونجنے والا ۔۔ انور مسعود

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏اپریل 16, 2018 at 5:56 AM۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,090
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    پیمبروں کے بیانوں میں گونجنے والا
    وہ نام سارے زمانوں میں گونجنے والا

    بس ایک نام انہی کا خدا کے نام کے بعد
    مؤذنوں کی اذانوں میں گونجنے والا

    ہے اسمِ سیّد و سالار و سرورِ عالم
    دلوں میں، ذہنوں میں، جانوں میں گونجنے والا

    بہ شکلِ مدحت و نعت و قصیدہ و توصیف
    وہ نام ساری زبانوں میں گونجنے والا

    وہ دخترانِ سرِ بام و دف بکف انؔور
    وہ نام ان کے ترانوں میں گونجنے والا
    ----------
    انور مسعود

    [​IMG]
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5