1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت کبھی جالی کبھی گنبد کبھی مینار کے پاس ( از ناظؔم بریلوی ۔ ہند)

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از ابوالمیزاب اویس, ‏مارچ 13, 2018۔

  1. ابوالمیزاب اویس

    ابوالمیزاب اویس ــــ:ناظمِ فروغ نعت:ــــ رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    829

    کبھی جالی کبھی گنبد کبھی مینار کے پاس
    بیٹھ کر نعتیں لکھوں روضۂ سرکار کے پاس

    کہکشاں یا مہ و خورشید ہوں آتے ہیں سبھی
    نور لینے کے لیے مرکزِ انوار کے پاس

    با ادب حور و ملک جن و بشر شاہ و گدا
    ہاتھ پھیلائے کھڑے ہیں درِ سرکار کے پاس

    آپ سخیوں کے سخی آپ ہی نبیوں کے نبی
    جائیں کیوں چھوڑ کے در آپ کا اغیار کے پاس

    ناز کس پر کروں اک آپ کی نسبت کے سوا
    اور کیا ہے مرے سرکار گنہ گار کے پاس

    کل خزانوں کا انھیں رب نے بنایا مالک
    کیا کمی ہے کوئی بتلائے تو سرکار کے پاس

    اپنے دامن میں جسے آقا چھپا لیں ناظؔم
    کیسے جائے گا وہ محشر میں بھلا نار کے پاس

    کلام : ناظؔم بریلوی ۔ ہند