1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

کتنی پاکیزہ و شستہ ہے یہ عمر رفتہ

'اصلاح سخن' میں موضوعات آغاز کردہ از سید فاضل اشرفی میسوری, ‏جولائی 25, 2017۔

  1. سید فاضل اشرفی میسوری

    سید فاضل اشرفی میسوری New Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    2
    نعت

    کتنی پاکیزہ و شستہ ہے یہ عمر رفتہ
    نعت کے دم سے شگفتہ ہے یہ عمر رفتہ

    ان سے جوڑے ہوئے رشتہ ہے یہ عمر رفتہ
    ان کے ابروؤں کی کشتہ ہے یہ عمر رفتہ

    وہ اگر چاہیں تو ہو جائے درستی اس کی
    ایک اجڑا ہوا رستہ ہے یہ عمر رفتہ

    ایک مدت سے تمنائے زیارت لے کر
    ان کی دہلیز پہ خستہ ہے یہ عمر رفتہ

    وہ اگر بات بنائیں تو کوئی بات بنے
    مجھ سے برگشتہ و خفتہ ہے یہ عمر رفتہ

    اِس کے اسرار کا ادراک ذرا مشکل ہے
    ان کے خامے کا نوشتہ ہے یہ عمر رفتہ

    مکتب سید کونین کے جزاں میں رہے
    فاضل اک صفحۂ سکتہ ہے یہ عمر رفتہ

    از : سید فاضل اشرفی میسوری
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    230