1. س فورم میں وہ نعتیں پیش کی جائیں گی جو آپ کی پسندیدہ ہوں ۔۔۔۔ آپ یہاں اپنے پسندیدہ شعرا کا کلام پوسٹ کر سکتے ہیں ۔۔ لیکن آپ کو اپنے پسندیدہ کلام کے ساتھ اس کلام کی پسندیدگی کی وجہ بیان کرنا ہوگی اور کم از کم ایک پیرا گراف کی صورت میں اپنی رائے کا اظہار کرنا ہوگا۔ فروغ نعت انتظامیہ آپ کے اس حسن انتخاب کا وقتا فوقتا جائزہ لیتی رہے گی اور فنی فکری اور موضوعاتی اعتبار سے بہترین نعتوں کو زمرہ انتخاب نعت میں منتقل کر دیا جائے گا
  2. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

کرم کی ایسی بہار آئے مدح خیرالانام ہو ۔۔۔ صفیہ نازؔ صابری

'میری پسندیدہ نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏جنوری 26, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,101
    دُعا ۔۔۔ صفیہ نازؔ صابری

    کرم کی ایسی بہار آئے مدح خیرالانام ہو
    نواز دے اے میرے خدایا یہ تیرا مجھ پہ انعام ہو

    کبھی جو مہکے میرا تخیل بکھیردوں میں ثنا کی کلیاں
    درود کی پھر بنائوں مالا یہی میرا بس کام ہو

    ولائے احمد کی بھیک مانگوں سرور ہو میری زندگی میں
    سجائے رکھوں نبی کی محفل یہی تمنا دوام ہو

    نہ روشنی کچھ شعور میں ہے نہ روح میں کوئی تازگی ہے
    برس پڑیں اب سحابِ رحمت کچھ ایسا بھی اہتمام ہو

    کروں میں ذکرِ حبیب ہر دم یہی تو بس میری بندگی ہو
    اسی میں گذرے حیات میری اسی میں صبح و شام ہو

    جو چمکے تقدیر کا ستارہ نازؔ کی دَر پہ حاضری ہو
    وہیں پہ ہو میرا جینا مرنا وہیں پہ میرا قیام ہو
    شاعرہ ۔۔ صفیہ نازؔ صابری
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1