1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اہلبیت کرم ہے آل نبیﷺ کا کہ میں حسینی ہوں ۔۔۔ محمد نعیم رضا قادری۔ ویانا۔ آسٹریا

'مناقب اہل بیت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏ستمبر 7, 2018۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,112
    کرم ہے آل نبیﷺ کا کہ میں حسینی ہوں
    میرا ایمان ہے پختہ کہ میں حسینی ہوں
    وہی خدا کا ہے بندہ ، وہی غلامِ نبی
    ہے جس نے دل سے یہ مانا کہ میں حسینی ہوں​

    فقیر جب سے بنا ہوں درِبتول کا میں
    ہوں بادشاہوں سے اچھا، کہ میں حسینی ہوں​

    غموں کی دھوپ نہ آئے گی جو ہے مرے سرپہ
    علی کے نعل کا سایہ ، کہ میں حسینی ہوں​

    میں ہوں غلام در غلام در غلامِ علی
    ہے میرا نسب پاکیزہ کہ میں حسینی ہوں​

    خدایا نسل کو میری بھی دے ایماں ایسا
    ہواِن کے لب پہ بھی نعرہ کہ میں حسینی ہوں​

    قبر میں تم سے نکیروں نے گر سوال کیا
    تو تم جواب میں کہنا کہ میں حسینی ہوں​

    میدانِ حشر میں پیاسا بھلا رہوں کیونکر
    ملے گاحوض سےپیالہ کہ میں حسینی ہوں​

    سبق یہ سیکھا ہے کربل سے، ظلم کے آگے
    کبھی نہ سرکوجھکایا کہ میں حسینی ہوں ​

    نبیﷺ کے دین کی خاطر ہے میری جاں حاضر
    ہے یہ وفا کا تقاضا کہ میں حسینی ہوں​

    یزیدِ وقت سے کہہ دو سجائے پھر کربل
    رضا کا سرہےبسجدہ کہ میں حسینی ہوں
    --------
    کلام : محمد نعیم رضا قادری۔ ویانا۔ آسٹریا۔20اکتوبر2015​