1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل کونین کی ہر شےمیں وہی جلوہ نما ہے ۔۔ پروفیسرسید اقبال عظیمؔ

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏نومبر 9, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    حمد باری تعالیٰ
    کونین کی ہر شے میں وہی جلوہ نما ہے
    جتنی بھی ہو توصیفِ خدا ، حق ہے بجا ہے

    یہ ابر ، یہ کہسار ، یہ صحرا ، یہ گلستاں
    جو کچھ بھی ہے سب اُس کا کرم اس کی عطا ہے

    ہر گل کے تبسم میں عیاں حُسن ہے اُس کا
    بلبل کے ترنم میں نہاں اس کی صدا ہے

    ہر منزلِ دشوار کو کرتا ہے وہ آساں
    وہ قادر مطلق ہے وہی عقدہ کشا ہے

    وہ حسبِ طلب سب کو عطا کرتا ہے روزی
    مومن ہے کہ کافر ہے ، برا ہے کہ بھلا ہے

    تحصیل زر و مال نہ شہرت نہ مراتب
    اقبالؔ کا مقصود فقط اُس کی رضا ہے
    ------
    پروفیسرسید اقبال عظیمؔ
    کلیاتِ نعت زَبُورِ حَرم
    صفحہ نمبر 47 تا 48
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    تحصیل زر و مال نہ شہرت نہ مراتب
    اقبالؔ کا مقصود فقط اُس کی رضا ہے​
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,060
    ہر منزلِ دشوار کو کرتا ہے وہ آساں
    وہ قادر مطلق ہے وہی عقدہ کشا ہے
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5