1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

انتخاب نعت کچھ بھی نہ کوئی سمجھا اسرار کہاں تک ہیں ۔۔ علامہ صائمؔ چشتی

'انتخاب نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏اگست 11, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,045
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    کچھ بھی نہ کوئی سمجھا اسرار کہاں تک ہیں
    پھیلے ہوئے آقاﷺ کے انوار کہاں تک ہیں

    جنت میں مہک اُن کی ہر دل ہے اسیر اُن کا
    جانے یہ ترے گیسو خمدار کہاں تک ہیں

    کونین کی ہر شے پر قبضہ ہے محمدﷺ کا
    کیا سمجھے گا تو واعظ مختار کہاں تک ہیں

    ہر ایک مکاں سے تھی اَو اَدنیٰ صدا آگے
    مت پوچھو محبت کے آثار کہاں تک ہیں

    محبوب اگر صائمؔ پردے سے نکل آئیں
    پھر دیکھیں یہ دل والے ہشیار کہاں تک ہیں
    -------
    حضرت علامہ صائمؔ چشتی
    اردو پنجابی نعتیہ کلام ۔۔ " حُسن کائنات "
    صفحہ نمبر۔39 تا 40
    چشتی کتب خانہ ۔ ارشد مارکیٹ جھنگ بازار فیصل آباد
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,045
    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    کونین کی ہر شے پر قبضہ ہے محمدﷺ کا
    کیا سمجھے گا تو واعظ مختار کہاں تک ہیں
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
: