1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

مناقب اولیا کیا بہار باغ عالم ہے گلستان رضا (از : عنایت محمد خان غوری)

'مناقب اولیا' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد شاہد رضا خان, ‏نومبر 21, 2016۔

  1. محمد شاہد رضا خان

    محمد شاہد رضا خان Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    75
    کیا بہار باغ عالم ہے گلستان رضا
    چہچہا زن ہیں ہر ایک سو عندلیبان رضا

    دیکھتے ہی میں نے پہچانا مہ و خورشید کو
    ضو فگن ہے چار سو رخسار تابان رضا

    سجدہ گاہ اہل عرفاں حق تعا لی نے کیا
    صدقے جائیں اللہ اللہ شان ایوان رضا

    بے پیئے سر شار ہیں مے کی ذرا حاجت نہیں
    جھومتے ہیں بادہ عرفاں سے مستان رضا

    اللہ اللہ اس کی بو سے دونوں عالم بس گئے
    باغ رضوان در حقیقت ہے گلستان رض

    بے زبان ریختہ میں حق تعالی کا کلام
    ترجمہ قرآن کا ہے صاف دیوان رضا

    حضرت خیرالوری کا سر پہ سایہ کیوں نہ ہو
    سنت خیرالوری ہو جب کہ ایمان رضا

    فیض غوث پاک کا ادنی کرشمہ دیکھئے
    کس قدر پھولا پھلا عالم میں بستان رضا

    بوستان قادریت یا خدا پھولے پھلے
    لہلہائے تا ابد نخل گلستان رضا

    مہر و ماہ کو رخ اٹھاتے شرم آتی ہے یہاں
    واقعی ہے نور حق شمع شبستان رضا

    مصطفی جیلانی امجد ظفر و نعمانی میاں
    ہیں گل و لالہ و ریحاں باغ و بستان رضا

    حضرت عبد العلیم حسنین و مولانا نعیم
    اپنے اپنے ہاتھ سے تھامے ہیں دامان رضا

    مرشدی و مولائی قبلہ حضرت حامد رضا
    شکر خالق آپ ہی ہیں زیب ریوان رضا

    دیکھتے ہیں چشم سے شبہیہ پاک کو
    آپ ہی سے لیتے ہیں تسکین جویان رضا

    منقبت سن کر میری کہتے ہیں ارباب سخن
    حضرت غوری تمہی ہو آج حسان رضا
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • زبردست زبردست x 1