1. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

حمد رب جلیل ہو مجھ سے کیسے قضا تیری اے خدا تسبیح بلال رشید

'حمد رب جلیل' میں موضوعات آغاز کردہ از بلال رشید, ‏اکتوبر 12, 2017۔

  1. بلال رشید

    بلال رشید Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    341
    ہو مجھ سے کیسے قضا تیری اے خدا تسبیح
    کہ جب ہے دین کا مجھ سے مطالبہ تسبیح
    اٹھا اٹھا کے جنازے نحیف کاندھوں پر
    خدا کی کرتے رہے شاہ کربلا تسبیح
    اسی کی حمد ہے واجب ہر ایک مومن پر
    وہ جس کی کرتے تھے سلطان انبیا تسبیح
    چلے جو غار کی جانب نبی شب ہجرت
    تھی راستے میں لب ناز پر دعا تسبیح
    ہے ورد چاند کا تاروں کا اور سورج کا
    ہوئی نہ ان سے کبھی آج تک قضا تسبیح
    ازل سے سارے سمندر یہی تو کرتے ہیں
    ہے آبشاروں کی دریاوں کی نوا تسبیح

    نہ کیوں ہو ورد یہ میرا بلال صھح و مسا
    ہے جب مریض پہ رحمت کی اک گھٹا تسبیح