1. س فورم میں وہ نعتیں پیش کی جائیں گی جو آپ کی پسندیدہ ہوں ۔۔۔۔ آپ یہاں اپنے پسندیدہ شعرا کا کلام پوسٹ کر سکتے ہیں ۔۔ لیکن آپ کو اپنے پسندیدہ کلام کے ساتھ اس کلام کی پسندیدگی کی وجہ بیان کرنا ہوگی اور کم از کم ایک پیرا گراف کی صورت میں اپنی رائے کا اظہار کرنا ہوگا۔ فروغ نعت انتظامیہ آپ کے اس حسن انتخاب کا وقتا فوقتا جائزہ لیتی رہے گی اور فنی فکری اور موضوعاتی اعتبار سے بہترین نعتوں کو زمرہ انتخاب نعت میں منتقل کر دیا جائے گا
  2. محترم مہمان السلام علیکم! فروغ نعت فورم میں سوشل شیئر کا آپشن شامل کیا گیا ہے۔ جب آپ کوئی نیا موضوع شروع کرتے ہیں تو موضوع کے شروع ہو جانے پر موضوع کے اوپر یہ آپشن ظاہر ہوتا ہے اس آپش پر کلک کرنے سے مختلف سوشل نیٹ ورکس کے آئکان ظاہر ہوتے ہیں آپ اپنی پسند کے نیٹ ورک پر اسے شائع کر سکتے ہیں۔میری دوستوں سے درخواست ہے کہ جب بھی کوئی کلام فورم میں شامل کریں تو سوشل شیئر بٹن کے ذریعہ اس کو فیس بک ، ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی شیئر کر دیا کریں اور اگر ممکن ہو تو جس کا کلام ہو اس کی فیس بک وال پر بھی شیئر کیا کریں تاکہ فورم کی ٹریفک میں اضافہ ہو اور لوگوں کی آمد و رفت رہے۔ جوکہ اس فورم کی مقبولیت کے لیے بہت ضروری ہے۔

یارب تیرا احسان ہے تیرے کرم کی بات ہے ۔۔۔ صفیہ نازؔ صابری

'میری پسندیدہ نعت' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏جنوری 26, 2017۔

  1. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,112
    حمدِ باری تعالیٰ
    یارب تیرا احسان ہے تیرے کرم کی بات ہے
    کروں میں ثنائے مصطفٰی میری کیا اوقات ہے
    یارب تیری قدرت ہے یہ ذرے کو بھی رُتبہ ملے
    تو جس کو چاہے نواز دے تیری کریمی ذات ہے
    میرے جزبوں کے اُفق پر الفاظ تارے بن گئے
    تِیرگی میں اک حسیں جگمگاتی رات ہے
    پیارے نبی کے عشق میں گم ہو کے آتا ہے سُرور
    لگتا ہے میرے چار سُو جلوئوں کی اک بارات ہے
    شانِ نبی کے ذکر کے موتی پروئے رات دن
    جب یہ حسیں لڑیاں بنیں تو لگا یہ نعت ہے
    کرتی ہوں تیرے فیض سے تیرے حبیب کی ثنا
    یہ ہی تو میری لگن ہے یہ ہی میری کائنات ہے
    یادِ نبی کی مہک سے رُوح کو ملی ہے تازگی
    اے نازؔ قسمت پہ ناز کر تیری درخشاں حیات ہے
    شاعرہ ۔ صفیہ نازؔ صابری

  2. محمد شاہد الرحمٰن

    محمد شاہد الرحمٰن آبروئے ماز نامِ مصطفےٰ است رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    231
    خوبصورت انتخاب ہے ۔۔ کوش کیجیے کہ لڑی کہ عنوان میں کلام کے آگے بریکٹ میں تخلیق کار نام لکھیں
    اور ہمیشہ زمرہ دیکھ کر پوسٹ فرمائیے ۔۔ اس کے علاوہ ۔ جو پوسٹنگ ہوچکی اگر وہ اس فارمیٹ پر نہیں ہے تو اسے بھی ایڈٹ کرلیجیے ۔۔۔
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. محمد رضوان

    محمد رضوان Well-Known Member رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    1,112
    جزاک اللہ ( محمد شاہد الرحمن بھائی ) رہنمائی کے لیے شکریہ
    • دوستانہ دوستانہ x 1
  4. شاکرالقادری

    شاکرالقادری نعت گوئی مراحوالہ ہے رکن انتظامیہ رکن فروغ نعت

    پیغامات:
    296
    یہ نعت کسی طور بھی انتخاب کے معیار پر نہیں اترتی ۔۔ بہت سی فنی خامیوں کا شاہکار ہے ۔۔۔ انتخاب نعت کے زمرہ میں صرف وہ نعتیں شائع کی جانا چاہئیں جو ہر لحاط سے منفرد ممتاز اور بہتریں ہوں میں نے اس نعت کو نئے زمرہ میری پسندیدہ نعت میں منتقل کر دیا
    • مفید/ کارآمد مفید/ کارآمد x 1
    Last edited: ‏جنوری 26, 2017