• فروغ نعت پر رجسٹر ہونے کا طریقہ

    خزف ہوں اور جواہر کی کائنات میں ہوں   ❃   زہے نصیب کہ بزم فروغِ نعت میں ہوں

    محترم/محترمہ۔۔! السلام علیکم

    ہم بزم فروغ نعت میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس بزم میں رجسٹر ہو کر فروغ نعت کے کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اگر رجسٹریشن میں دشواری ہو تو ہماری رہنمائی ملاحظہ فرمائیں۔

شرائط و ضوابط

اس ویب سائٹ ("سروس") کے منتظمین ("ہم"، "ہمیں"، "ہمارا") صارفین کی جانب سے پیش کردہ مواد اور اکاؤنٹس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ یہاں پیش کردہ مواد صرف اس کے تخلیق کار کے نقطہ نظر کا عکاس ہے۔

یہ سروس صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کی عمر کم از کم 13 سال ہے۔ اگر آپ کی عمر اس سے کم ہے، تو براہِ کرم اس سروس کے لیے رجسٹریشن نہ کریں۔ یہاں اندراج کا مطلب یہ ہے کہ آپ اقرار کرتے ہیں کہ آپ کی عمر اس حد کے مطابق یا اس سے زیادہ ہے۔

آپ جو بھی مواد اس سروس پر پیش، اپ لوڈ یا فراہم کریں گے ("مواد")، عملے کے ارکان اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ آپ کا فراہم کردہ تمام مواد تصدیق کے لیے تیسرے فریق (بشمول اسپیم روک تھام کی خدمات) کو بھیجا جا سکتا ہے۔ براہِ کرم ایسا کوئی بھی مواد فراہم نہ کریں جسے آپ نجی یا صیغہ راز میں رکھنا چاہتے ہوں۔

آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ اس سروس کو ایسے کسی مواد کی تشہیر یا لنک کے لیے استعمال نہیں کریں گے جو توہین آمیز، نازیبا، نفرت انگیز، دھمکی آمیز، اسپیم، اشتعال انگیز، بالغوں کے مواد پر مشتمل، دوسروں کی نجی معلومات کا حامل، کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والا، غیر قانونی سرگرمیوں کی ترغیب دینے والا یا کسی بھی طرح سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والا ہو۔ اپنے پیش کردہ مواد اور اپنے طرزِ عمل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کسی بھی نقصان کے آپ خود مکمل ذمہ دار ہوں گے۔

ہم کسی بھی وقت، وجہ بتائے بغیر یا اطلاع دیے بغیر، کسی بھی مواد کو حذف کرنے یا اس میں ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ مواد کی تبدیلی یا حذف کرنے کی درخواستوں پر عمل درآمد صرف ہماری صوابدید پر ہوگا۔ ہم کسی بھی وقت آپ کی رسائی کو جزوی یا مکمل طور پر ختم کر سکتے ہیں۔

آپ ہمیں اپنے مواد کو اس سروس کے حوالے سے استعمال کرنے، شائع کرنے یا دوبارہ شائع کرنے کا غیر خصوصی، مستقل اور غیر تنسیخی حق (لائسنس) فراہم کر رہے ہیں۔ تاہم، اپنے مواد کے جملہ حقوقِ ملکیت (کاپی رائٹ) آپ کے پاس ہی رہیں گے۔

یہ شرائط و ضوابط کسی بھی وقت پیشگی اطلاع کے بغیر تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ ان شرائط سے اتفاق نہیں رکھتے، تو براہِ کرم اس سروس پر رجسٹریشن سے اجتناب کریں اور اسے استعمال نہ کریں۔ اس سروس کا استعمال ان شرائط کی قبولیت تصور کیا جائے گا۔ اگر آپ اپنا اکاؤنٹ ختم کرنا چاہتے ہیں، تو براہِ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

Top