• فروغ نعت پر رجسٹر ہونے کا طریقہ

    خزف ہوں اور جواہر کی کائنات میں ہوں   ❃   زہے نصیب کہ بزم فروغِ نعت میں ہوں

    محترم/محترمہ۔۔! السلام علیکم

    ہم بزم فروغ نعت میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس بزم میں رجسٹر ہو کر فروغ نعت کے کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اگر رجسٹریشن میں دشواری ہو تو ہماری رہنمائی ملاحظہ فرمائیں۔

نعت گو شاعر

  1. ف

    متفرق خبریں آہ شاہدالرحمن۔۔۔ تمھیں کہاں تلاش کروں

    آج دل بہت بوجھل ہے۔ چند برس پہلے اٹک میں ایک محفلِ نعت کا منظر آنکھوں کے سامنے گھوم رہا ہے۔ میرے پاس دو نوجوان بیٹھے تھے، دونوں عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے چراغ لیے ہوئے، دونوں نعت کی دنیا کے روشن چہرے، دونوں مسکراتے ہوئے، دونوں مستقبل کے خواب سجائے ہوئے۔ ایک طرف صہیب ثاقب تھے اور دوسری طرف شاہد سروری۔...
  2. ف

    نعت گو شاعر اسد حضروی (خواجہ محمد خان اسد) حضرو اٹک

    اسد حضروی( خواجہ محمد خان) خواجہ محمد خان اسد حضروی کا تعلق علاقہ چھچھ کے معروف علی زئی قبیلہ سے تھا۔ آپ۵/دسمبر ۱۹۱۹ء کو عطا محمد خان علی زئی کے ہاں حضرو میں پیدا ہوئے۔ تین برس کی عمر میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ تایا حاجی دوست محمد خان (سپرنٹنڈنٹ پولیس) کے زیر تربیت رہے۔ مڈل اور میٹرک کے...
  3. ف

    نعت گو شاعر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد اٹک

    ارشد محمود ناشاد ارشد محمود ناشاد یکم جنوری ۱۹۷۰ ءکو ضلع اٹک کے ایک دور افتادہ اور پس ماندہ گاؤں ڈومیال میں اصغر علی کے گھر میں پیدا ہوئے۔سیماب پائی کے باعث ثانوی تعلیم کی تکمیل تک متعدد ادارے تبدیل کیے۔بالآخر۱۹۸۶ء میں ایف جی بوائز ہائی سکول اٹک سے میٹرک کا امتحان درجہ اول میں پاس کیا۔۱۹۸۸ء میں...
  4. ف

    نعت گو شاعر اخترشادانی (مولانا محمداذکارالحق مرحوم) اٹک

    اخترشادانی (مولانا محمداذکارالحق ) اختر شادانی کا اصل نام محمد اذکار الحق صدیقی ہے۔ آپ مشرقی پنجاب کے شہر رہتک میں مولانا محمد اسرار الحق المعروف بہ”طوطی ہند“ کے گھر پیدا ہوئے۔ طوطیِ ہند مولانا اسرارُالحق صدیقی رہتکی کی پیدائش 1296ھ کو ٹونک ہند میں ہوئی اور 30جُمادَی الاُولیٰ 1373ھ کو کراچی میں...
  5. ف

    نعت گو شاعر احسان بن مجید( احسان الٰہی) فتح ضلع اٹک، حال مقیم اٹک

    احسان بن مجید( احسان الٰہی) شاعر اور افسانہ نویس احسان بن مجید کا اصل نام احسان الٰہی ہے وہ 20/ فروری 1950 ءکو فتح جنگ میں عبدالمجید کے گھر پیدا ہوئے ۔بچپن میں ہی والد گرامی کے ہمراہ اٹک منتقل ہو گئے اور یہاں گورنمنٹ مڈل اسکول سے مڈل اور 1965 ءمیں گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول سے میٹرک کا امتحان...
  6. ف

    نعت گو شاعر محمد ابرارالحق شاکر۔ پنڈی گھیب، اٹک

    ابرارشاکر(محمدابرارالحق) پورا نام محمد ابرار الحق شاکر ہے۔ ابرار شاکر کے قلمی نام سے شہرت رکھتے ہیں ۔پنڈی گھیب کے ایک دینی گھرانے میں حاجی غلام رسول اعوان کے ہاں اپریل1964ءمیں پیدا ہوئے۔ گریجویشن تک تعلیم پنڈی گھیب سے ہی حاصل کی ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی سے انگریزی ادب میں...
  7. ف

    نعت گو شاعر ابرار حسین نیئر۔ کوٹ چھجی ضلع اٹک

    ابرارحسین نیئر ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں کوٹ چھجی سے تعلق رکھنے والے ابرار حسین نیئر یونین کونسل ریکارڈ کے مطابق۸/اگست۱۹۷۵ ءکو محمد لطیف کے گھرپیدا ہوئے۔تعلیمی سفر کا آغاز گاؤں کے سکول سے کیا۔زمانۂ طالب علمی کے دوران بیت بازی کے مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔ گھر میں موجود گلستان، بوستان کے...
Top