• فروغ نعت پر رجسٹر ہونے کا طریقہ

    خزف ہوں اور جواہر کی کائنات میں ہوں   ❃   زہے نصیب کہ بزم فروغِ نعت میں ہوں

    محترم/محترمہ۔۔! السلام علیکم

    ہم بزم فروغ نعت میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس بزم میں رجسٹر ہو کر فروغ نعت کے کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اگر رجسٹریشن میں دشواری ہو تو ہماری رہنمائی ملاحظہ فرمائیں۔

نعت

  1. ف

    نعت مدت سے منتظر ہوں، کوئی نعت بھی بنے۔ نوید اقبال گکھڑ منڈی

    مصرع تو بن رہا ہے مگر بات بھی بنے مدت سے منتظر ہوں، کوئی نعت بھی بنے اُنؐ تک حروف جائیں براقِ درود پر معراج ہو سخن کی، مری رات بھی بنے اذنِ سفر عطا ہو تو بگڑی بنے مری بگڑی بنے تو صورتِ حالات بھی بنے حیران کیوں ہو، کب بنے، مہر و مہ و نجوم! طیبہ بنا تو اس کے مضافات بھی بنے!! کتنے دلوں پہ نقش ہیں...
  2. ف

    مقالہ شاکر القادری کا سائبانِ نعت: از کرنل ریٹائرڈ خالد مصطفیٰ

    ممتازشاعر، ناقد، محقق، اور تاریخ دان کرنل ریٹائرڈ خالد مصطفی کا مضمون: شاکر القادری کا سائبانِ نعت میں قادری بھی ہوں چشتی بھی ہوں بحمداللہ فروغِ نعت میرا مرکزی حوالہ ہے۔ سیّد شاکر القادری چشتی نظامی کا درج بالا شعر ان کا مکمل تعارف ہے۔کیونکہ جہاں بھی نعت اور فروغِ نعت کی بات چلے گی شاکر القادری...
  3. ف

    نعت گو شاعر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد اٹک

    ارشد محمود ناشاد ارشد محمود ناشاد یکم جنوری ۱۹۷۰ ءکو ضلع اٹک کے ایک دور افتادہ اور پس ماندہ گاؤں ڈومیال میں اصغر علی کے گھر میں پیدا ہوئے۔سیماب پائی کے باعث ثانوی تعلیم کی تکمیل تک متعدد ادارے تبدیل کیے۔بالآخر۱۹۸۶ء میں ایف جی بوائز ہائی سکول اٹک سے میٹرک کا امتحان درجہ اول میں پاس کیا۔۱۹۸۸ء میں...
  4. ف

    نعت گو شاعر احسان بن مجید( احسان الٰہی) فتح ضلع اٹک، حال مقیم اٹک

    احسان بن مجید( احسان الٰہی) شاعر اور افسانہ نویس احسان بن مجید کا اصل نام احسان الٰہی ہے وہ 20/ فروری 1950 ءکو فتح جنگ میں عبدالمجید کے گھر پیدا ہوئے ۔بچپن میں ہی والد گرامی کے ہمراہ اٹک منتقل ہو گئے اور یہاں گورنمنٹ مڈل اسکول سے مڈل اور 1965 ءمیں گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول سے میٹرک کا امتحان...
  5. ف

    نعت گو شاعر محمد ابرارالحق شاکر۔ پنڈی گھیب، اٹک

    ابرارشاکر(محمدابرارالحق) پورا نام محمد ابرار الحق شاکر ہے۔ ابرار شاکر کے قلمی نام سے شہرت رکھتے ہیں ۔پنڈی گھیب کے ایک دینی گھرانے میں حاجی غلام رسول اعوان کے ہاں اپریل1964ءمیں پیدا ہوئے۔ گریجویشن تک تعلیم پنڈی گھیب سے ہی حاصل کی ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی سے انگریزی ادب میں...
Top