• فروغ نعت پر رجسٹر ہونے کا طریقہ

    خزف ہوں اور جواہر کی کائنات میں ہوں   ❃   زہے نصیب کہ بزم فروغِ نعت میں ہوں

    محترم/محترمہ۔۔! السلام علیکم

    ہم بزم فروغ نعت میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس بزم میں رجسٹر ہو کر فروغ نعت کے کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اگر رجسٹریشن میں دشواری ہو تو ہماری رہنمائی ملاحظہ فرمائیں۔

نعت تاج ان کے سر شفاعت کا سجایا جائے گا۔۔ شاعرہ: سمیعہ ناز، لندن

admin

Administrator
Staff member
تاج ان کے سر شفاعت کا سجایا جائے گا
مژدۂ لا تقنطوا سب کو سنایا جائے گا
رحمة اللعالمیں دیں گے شفاعت کی سند
جام کوثر دستِ اقدس سے پلایا جائے گا
ہے یقیں محکم ہمیں پہچان بھی دی جائے گی
"قبر میں جب آپ کا چہرہ دکھایا جائے گا"
نعت گوئی سے مری فردِ عمل ہو معتبر!
جب سرِ میزان محشر میں بلایا جائے گا
جس کے لب پر ہوں درودوں کے ترانے عمر بھر
اک حسیں گھر خلد میں اس کا بنایا جائے گا
آرزو ہے اشک بن جائیں درودوں کی لڑی
سبز گنبد کا نظارہ جب کرایا جائے گا
ناز گر یوں ہی رہا ذوقِ حضوری ایک دن
بالیقیں مجھ کو بھی محفل میں بلایا جائے گا
 

admin

Administrator
Staff member
تاج ان کے سر شفاعت کا سجایا جائے گا
مژدۂ لا تقنطوا سب کو سنایا جائے گا
رحمة اللعالمیں دیں گے شفاعت کی سند
جام کوثر دستِ اقدس سے پلایا جائے گا
ہے یقیں محکم ہمیں پہچان بھی دی جائے گی
"قبر میں جب آپ کا چہرہ دکھایا جائے گا"
نعت گوئی سے مری فردِ عمل ہو معتبر!
جب سرِ میزان محشر میں بلایا جائے گا
جس کے لب پر ہوں درودوں کے ترانے عمر بھر
اک حسیں گھر خلد میں اس کا بنایا جائے گا
آرزو ہے اشک بن جائیں درودوں کی لڑی
سبز گنبد کا نظارہ جب کرایا جائے گا
ناز گر یوں ہی رہا ذوقِ حضوری ایک دن
بالیقیں مجھ کو بھی محفل میں بلایا جائے گا
سبحان اللہ
 
Top