• فروغ نعت پر رجسٹر ہونے کا طریقہ

    خزف ہوں اور جواہر کی کائنات میں ہوں   ❃   زہے نصیب کہ بزم فروغِ نعت میں ہوں

    محترم/محترمہ۔۔! السلام علیکم

    ہم بزم فروغ نعت میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس بزم میں رجسٹر ہو کر فروغ نعت کے کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اگر رجسٹریشن میں دشواری ہو تو ہماری رہنمائی ملاحظہ فرمائیں۔

نعت جمالِ چہرۂ اقدس کا جو دریوزہ گر ٹھہرا ۔۔ شاعرہ: سمیعہ ناز، لندن

فروغ نعت

Administrator
Staff member
ہمیشہ دولتِ دارین سے وہ بہرہ ور ٹھہرا
جمالِ چہرۂ اقدس کا جو دریوزہ گر ٹھہرا
روش جس نے بھی اپنائی شہنشاہِ دو عالم کی
زمانے میں وہی انساں نہایت معتبر ٹھہرا
نہیں ہے منزلِ مقصود جس کی جانبِ بطحا
کوئی بھی قافلہ ہو کارواں ہو در بدر ٹھہرا
خدا شاہد ہے جس پل بھی مجھے یادِ نبی آئی
وہی لمحہ تو میرے واسطے راحت اثر ٹھہرا
کھلا عقدہ، کرم ہے سر بہ سر یہ میرے آقا کا
مکرر در پہ آجانا، درودوں کا ثمر ٹھہرا
گھڑی بھر دل کی دنیا میں جو یادِ مصطفیٰ آئی
زہے قسمت یہ لمحہ حاصلِ شام و سحر ٹھہرا
پیامِ حق بڑی سرعت سے پھیلا ہے مدینے سے
مبارک آپ کو بطحا کی ہجرت کا سفر ٹھہرا
قلم سےپھوٹتی ہے روشنی قرطاسِ مدحت پر
خیالِ نعت سے روشن مرا رنگِ ہنر ٹھہرا
جو ٹپکا دیدۂ بے تاب سے ان کی محبت میں
سَرشکِ ناز گویا رشکِ صد لعل و گہر ٹھہرا
 
Top