• فروغ نعت پر رجسٹر ہونے کا طریقہ

    خزف ہوں اور جواہر کی کائنات میں ہوں   ❃   زہے نصیب کہ بزم فروغِ نعت میں ہوں

    محترم/محترمہ۔۔! السلام علیکم

    ہم بزم فروغ نعت میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس بزم میں رجسٹر ہو کر فروغ نعت کے کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اگر رجسٹریشن میں دشواری ہو تو ہماری رہنمائی ملاحظہ فرمائیں۔

نعت مدت سے منتظر ہوں، کوئی نعت بھی بنے۔ نوید اقبال گکھڑ منڈی

فروغ نعت

Administrator
Staff member
مصرع تو بن رہا ہے مگر بات بھی بنے
مدت سے منتظر ہوں، کوئی نعت بھی بنے
اُنؐ تک حروف جائیں براقِ درود پر
معراج ہو سخن کی، مری رات بھی بنے
اذنِ سفر عطا ہو تو بگڑی بنے مری
بگڑی بنے تو صورتِ حالات بھی بنے
حیران کیوں ہو، کب بنے، مہر و مہ و نجوم!
طیبہ بنا تو اس کے مضافات بھی بنے!!
کتنے دلوں پہ نقش ہیں نعلینِ مصطفیؐ!
حالانکہ ان کا رستہ سماوات بھی بنے
عادت بنا رہا ہوں ثنائے حضورؐ کو
تاکہ مری لحد میں، مرا ساتھ بھی بنے
میں بات کر رہا ہوں رسولِ کریمؐ کی
اللہ چاہتا ہے مری بات بھی بنے
نویداقبال-گکھڑ منڈی
 
Top