• فروغ نعت پر رجسٹر ہونے کا طریقہ

    خزف ہوں اور جواہر کی کائنات میں ہوں   ❃   زہے نصیب کہ بزم فروغِ نعت میں ہوں

    محترم/محترمہ۔۔! السلام علیکم

    ہم بزم فروغ نعت میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس بزم میں رجسٹر ہو کر فروغ نعت کے کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اگر رجسٹریشن میں دشواری ہو تو ہماری رہنمائی ملاحظہ فرمائیں۔

مناقب اہل بیت منبعء جود و عنایات ہیں آقا زادی

منبعء جود و عنایات ہیں آقا زادی
دافع رنج و بَلِیَّات ہیں آقا زادی

بانوئے تاجورِ سلطنتِ فقر ہیں اور
راحتِ سیدِ سادات ہیں آقا زادی

آج بھی ان کے وسیلے سے نوازیں آقا
آج بھی قبلۂ حاجات ہیں آقا زادی

آپ کے لطف و عنایات کا دم بھرتے ہیں
ساری دنیا میں جو سادات ہیں آقا زادی

سیدہ، طیبہ، اور امِ ابیہا، زہرا
آپ ہی کے یہ خطابات ہیں آقا زادی

امتی ہو کے تو کم ظرف ہے اور تیرے لیے
رات بھر محوِ مناجات ہیں آقاَ زادی

تابِ افلاک نہیں ایک جھلک دیکھنے کی
ایسے ملبوسِِ حجابات ہیں آقا زادی

آپ کا اذن اگر ہو تو ہوا ہو جائیں
سامنے میرے جو خطرات ہیں آقا زادی

فہم و ادراک کی پرواز جہاں عاجز ہے
آپ کے ایسے مقامات ہیں آقا زادی

فقیرِ درِ تطہیر
سید اعجاز حسین شاہ عاجز
#عاجز
#سیدۂ_کائنات
#سیدہ
#سیدہ_فاطمہ
 

فروغ نعت

Administrator
Staff member
منبعء جود و عنایات ہیں آقا زادی
دافع رنج و بَلِیَّات ہیں آقا زادی

بانوئے تاجورِ سلطنتِ فقر ہیں اور
راحتِ سیدِ سادات ہیں آقا زادی

آج بھی ان کے وسیلے سے نوازیں آقا
آج بھی قبلۂ حاجات ہیں آقا زادی

آپ کے لطف و عنایات کا دم بھرتے ہیں
ساری دنیا میں جو سادات ہیں آقا زادی

سیدہ، طیبہ، اور امِ ابیہا، زہرا
آپ ہی کے یہ خطابات ہیں آقا زادی

امتی ہو کے تو کم ظرف ہے اور تیرے لیے
رات بھر محوِ مناجات ہیں آقاَ زادی

تابِ افلاک نہیں ایک جھلک دیکھنے کی
ایسے ملبوسِِ حجابات ہیں آقا زادی

آپ کا اذن اگر ہو تو ہوا ہو جائیں
سامنے میرے جو خطرات ہیں آقا زادی

فہم و ادراک کی پرواز جہاں عاجز ہے
آپ کے ایسے مقامات ہیں آقا زادی

فقیرِ درِ تطہیر
سید اعجاز حسین شاہ عاجز
#عاجز
#سیدۂ_کائنات
#سیدہ
#سیدہ_فاطمہ
سبحان اللہ ۔۔۔۔ شاہ بابا خوش آمدید
 
Top