• فروغ نعت پر رجسٹر ہونے کا طریقہ

    خزف ہوں اور جواہر کی کائنات میں ہوں   ❃   زہے نصیب کہ بزم فروغِ نعت میں ہوں

    محترم/محترمہ۔۔! السلام علیکم

    ہم بزم فروغ نعت میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس بزم میں رجسٹر ہو کر فروغ نعت کے کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اگر رجسٹریشن میں دشواری ہو تو ہماری رہنمائی ملاحظہ فرمائیں۔

مناقب اولیا منقبت حضرت سخی لعل شہباز قلندر (عثمان مروندی) علیہ الرحمۃ - شاعر : فائق تُرابی

Faaiq Turabi

New member
تکوین تماشائی شہباز قلندر کی
اللہ رے یکتائی شہباز قلندر کی

خود جام علی مولا کوثر کے اُنھیں دیں گے
کرتے ہیں جو سقّائی شہباز قلندر کی

کیوں آج سمندر کے ماتھے پہ پسینہ ہے
کیا دیکھ لی گہرائی شہباز قلندر کی

چو سمت مہکتے ہیں ریحان مودت کے
چلتی ہے جو پُروائی شہباز قلندر کی

کُھلنے لگے دنیا پر اسرار فقیری کے
بجنے لگی شہنائی شہباز قلندر کی

نَوبت کا یہ پردہ ہے یا سوز کا گنجینہ
یا معجزہ فرمائی شہباز قلندر کی

خود زخم کا سِل جانا، پھر رمز کا مل جانا
یہ خوئے مسیحائی شہباز قلندر کی

چلتے ہوئے تیروں کو، خوابیدہ ضمیروں کو
کافی ہے بس انگڑائی شہباز قلندر کی

فرمان روا نوکر شہباز قلندر کے
ولیوں پہ شہنشائی شہباز قلندر کی

سینے میں سمندر ہے شہباز قلندر کا
لہجے میں توانائی شہباز قلندر کی

دنیا کو بتاتی ہے اسرارِ جہاں گیری
زرخیز ہے تنہائی شہباز قلندر کی

ممکن ہی نہیں تجھ سے ہو مدح بیاں فائق
دیکھی نہیں اونچائی شہباز قلندر کی؟

فائق تُرابی
 
Top