• فروغ نعت پر رجسٹر ہونے کا طریقہ

    خزف ہوں اور جواہر کی کائنات میں ہوں   ❃   زہے نصیب کہ بزم فروغِ نعت میں ہوں

    محترم/محترمہ۔۔! السلام علیکم

    ہم بزم فروغ نعت میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس بزم میں رجسٹر ہو کر فروغ نعت کے کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اگر رجسٹریشن میں دشواری ہو تو ہماری رہنمائی ملاحظہ فرمائیں۔

نعت نعتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

قندیلِ محبت بحرِ وفا یا نورِ محمد صلی اللہ
گنجینہِ نورِ ربِّ عُلٰی یا نورِ محمد صلی اللہ

اے مُدرکِ کیفِ جان و جَسَد اے رہبرِ راہِ ربِّ احد
اے خاورِ دھرِ صدق و صفا یا نورِ محمد صلی اللہ

جس وقت نہ تھا کوئی بھی جہاں قائم نہ ہوئے تھے کون و مکاں
اُس وقت بھی تم تھے محوِ ثنا یا نورِ محمد صلی اللہ

دل کو مرے روشن کر دیجے خیرات سے دامن بھر دیجے
پھر مجھ پہ ذرا کردیجے عطا یا نورِ محمد صلی اللہ

تم کشتیِ نوح کی وجہِ اماں داؤد کے ساز میں تم سے فُغاں
بیضا کی ہے قائم تم سے ضیا یا نورِ محمد صلی اللہ

ظلمت کا اندھیرا تم سے چھٹا فیضانِ الٰہی تم سے بٹا
تعریف تری لولاکَ لَما یا نورِ محمد صلی اللہ

منظر وہ بیاں سے باہر ہے لکھنے سے حذیفہ قاصر ہے
جب آپ تھے اور تھا ایک خدا یا نورِ محمد صلی اللہ
 
Top