• فروغ نعت پر رجسٹر ہونے کا طریقہ

    خزف ہوں اور جواہر کی کائنات میں ہوں   ❃   زہے نصیب کہ بزم فروغِ نعت میں ہوں

    محترم/محترمہ۔۔! السلام علیکم

    ہم بزم فروغ نعت میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ اس بزم میں رجسٹر ہو کر فروغ نعت کے کارِ خیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اگر رجسٹریشن میں دشواری ہو تو ہماری رہنمائی ملاحظہ فرمائیں۔

مناقب اہل بیت کیوں شرف کی ہو کوئی بھی حد سیدہ

کیوں شرف کی ہو کوئی بھی حد سیدہ
آپ کے سب سے اعلی ہیں جد سیدہ

دو کریموں کی جانب سے وہ رد ہوا
کر دیا آپ نے جس کو رد سیدہ

والد محترم ہیں حبیب خدا
اور شوہر خدا کے اسد سیدہ

آپ ہیں سیدۃُ النِّساء الامم
آپ کا سب سے اونچا ہے قد سیدہ

ہوں درود آپ پر ساری اولاد پر
بے حساب و شمار و عدد سیدہ

دو جہانوں میں اس کو کمی کیا رہے
آپ فرمائیں جس کی مدد سیدہ

میرا مال و منال اور اولاد سب
ہوں فدا آپ پر تا ابد سیدہ

خاکِ رہ آپ کی غازہ رُخ بنی
میرے روشن ہوئے خال و خد سیدہ

کروٹیں لاکھ بدلے زمانہ مگر
آپ ہی ہیں ازل تا ابد سیدہ

آپ کے در سے منسوب جب ہو گئی
تب طہارت ہوئی مستند سیدہ

جس میں مدفون ہیں آپ اور شاہِ دیں
ہے وہی شہر خیر البلد سیدہ

خوشبوئے خلد کب چھو سکے جو کرے
آپ کی شان میں رد و کد سیدہ

مبتلائے غمِ زیست کی ہے صدا
المدد سیدہ المدد سیدہ

پلڑا عاجزؔ کا محشر میں بھاری ہوا
آپ سے مل گئی جب رسد سیدہ


سید اعجاز حسین شاہ عاجز
#عاجز
 
Top